‘سونے کی قیمت میں چوتھے روز بھی کمی’

612

کراچی کے صرافہ بازار میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی واقع ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 500روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کمی کے بعد 99 ہزار 194 روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالرز کمی کے بعد 1916 ڈالرز فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 2ہزار روپے کم ہے۔

دوسری جانب فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 10 روپے اور ساڑھے 8 روپے کی کمی سے بالترتیب 1240 اور 1063 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔