پی ٹی سی ایل کا شوکت خانم کے ساتھ خصوصی ویبنار کا انعقاد

158

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے پاکستان بھر میں پی ٹی سی ایل دفاتر میں چھاتی کے سرطان کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کی اپنی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ پی ٹی سی ایل کی نہ صرف خواتین ملازمین بلکہ مرد ملازمین کے خاندان کی خواتین اراکین کے لیے شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال اور ریسرچ سینٹر کے تعاون سے ایک خصوصی ویبنار کا انعقاد کیا۔آن لائن سیشن کے انعقاد کا مقصد چھاتی کے سرطان کی تشخیص کے لیے خود کا معائنہ کرنے کے لیے آگاہی پیدا کرنا اور ان فرسودہ معاشرتی رویوں کی مذمت کرنا ہے جو بروقت تشخیص کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں۔