منورحسنؒ کے بھائی شفیق الحسن انتقال کرگئے ، نماز جنازہ اداکردی گئی

226

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق امیرجماعت اسلامی پاکستان سید منورحسنؒ کے بڑے بھائی شفیق الحسن انتقال کرگئے، نماز جنازہ پی ای سی ایچ ایس میں اداکی گئی جبکہ مقامی قبرستان میں سپردخا ک کیا گیا ۔ نماز جنازہ میں امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، نائب امیرجماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چودھری محمد اقبال ،اہل محلہ ،عزیز واقارب ودیگر نے شرکت کی۔ دریں اثنا جماعت اسلامی کراچی کے نائب امرا برجیس احمد، ڈاکٹر واسع شاکر،مسلم پرویز،راجا عارف سلطان، سیکرٹری عبد الوہاب ، ڈپٹی سیکرٹریز راشد قریشی ، عبد الواحد شیخ،یونس بارائی ، عبد الرزاق خان،انجینئر عبد العزیز،نوید علی بیگ ، عبد الرحمن فدا ،سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر نے مرحوم کے انتقال پر دلی تعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔