‘آئی جی کو یرغمال بنایا گیا،غیر اعلانیہ مارشل لاء ہے’

510

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی میں آئی جی سندھ کو یرغمال بنا کر مقدمہ درج کرایا گیا، صوبائی اختیارات میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔

نواب شاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوام کا ووٹ چوری کیا گیا آج ملک میں آئینی حکمرانی کی جدوجہد ہو رہی ہے یہ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے، اس میں تمام طبقے شریک ہیں، پی ڈی ایم اتحاد دوبارہ الیکشن کرانے کیلئے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام پر مسلط کیے جانے کی حکمرانی کا تصور ختم ہونا چاہیئے، ملک میں اس وقت غیراعلانیہ مارشل لا ہے، موجودہ حکومت غیرآئینی ہے ایک سال پہلے ملک میں ملین مارچ بھی ہوئے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں آئینی حکمرانی کی جدوجہد ہورہی ہے،پی ڈی ایم اتحاد دوبارہ انتخابات کرانےکےلیے ہے ہم صوبوں کے اختیارات کے علمبردارہیں، صوبائی اختیارات میں مداخلت نہیں ہونی چاہیےسندھ اوربلوچستان کے جزائرمقامی لوگوں کی ملکیت ہیں۔