بھارت جیل، لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی

718

بھوپال: بھارت کے شہر مدھیا پردیش کی جیل میں پولیس نے 20 سالہ لڑکی کوگینگ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  جیل میں پولیس اہلکاروں نے 20 سالہ  لڑکی کو 10 دن تک درندگی کا نشانہ بناتے رہے جبکہ متاثرہ لڑکی کے مطابق 5 پولیس اہلکاروں نے اسے اپنی حوس کی بھینٹ چڑھایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکی نے یہ انکشاف ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کے سامنے کیا جبکہ لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ اس نے جیل میں موجود لیڈی کانسٹیبل کو اس کے بارے میں بتایا مگر لیڈی کانسٹیبل نے سرزنش کی اور خاموشی اختیار کرنے کو کہا۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ جج نے اس واقع کی انکوائری کا حکم جاری کردیا ہے جبکہ ابتدائی  رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ لڑکی کو 9 سے 21 تاریخ تک زیادتی کا نشانا بنایا گیا۔

واضح رہے بھارت میں ریپ کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور ہر روز 87 نئے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔