ملک میں کورونا کے وار جاری، مزید 19 اموات ہوگئیں

644

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران مزید 660 کورونا کیسز رپورٹ ہوگئے۔

کورونا وائرس سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران مزید 19 اموات ہوئی۔ ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 744 ہوگئی۔

ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار 692 ہوگئی۔ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 378 ہے۔ ملک بھر میں کورونا سے متاثر 3 لاکھ 8 ہزار 674 مریض صحت یاب ہوئے۔

کورونا سے متاثر 559 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 24 گھنٹے میں 26 ہزار 670 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔