اپوزیشن کے ڈرامے کا مقصد کرپشن پرپردہ ڈالنا ہے، شبلی فراز

174

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں) وفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازکا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے ڈرامے کا مقصد بے تحاشا کرپشن پرپردہ ڈالنا ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات شبلی
فرازکا کہنا ہے کہ چند روزسے سیاسی بہروپیوں نے ایک ڈرامہ رچا رکھا ہے، جس کا واحد مقصد اپنے ادوارمیں کی گئی بے تحاشا کرپشن پرپردہ ڈالنا ہے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ یہ لوگ قومی مجرم ہیں انہوں نے قومی خزانے پرڈاکا ڈالا ہے۔ یہ جان لیں عمران خان کسی دباؤمیں نہیں آئے گا اوران سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔