عدالت عظمیٰ،ملزم ضمانت کیس میں نیب تفتیشی افسر طلب

147

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ میں نیب کے ملزم ندیم بندیشہ کی ضمانت کیس میں عدالت عظمیٰ نے نیب کے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10 دن تک کے لیے ملتوی کر دی ۔دوران سماعت نیب کے وکیل نے دلائل دیے کہ کمپنی کے خلاف 11 ہزار کلیم موصول ہوئے ہیں، معاملے میں جعلی موٹر سائیکل کمپنی بنا کر لوگوں کو لوٹا گیا۔ملزم کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزم موٹر سائیکل بنانے کی کمپنی میں ملازم تھا