جوہر نالے کی تعمیر تک مہم جاری رہے گی،پبلک ایڈ کمیٹی

104

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جوہر نالا تعمیر کرو مہم نتائج کے حصول تک جاری رہے گی۔ جماعت اسلامی شہر کے سلگتے مسائل پر متعلقہ محکموں اور منتخب عوامی نمائندوں کی مجرمانہ غفلت پر خاموش نہیں رہے گی اور عوام کو حالات کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتی۔ اب وقت آگیا ہے عوام اپنے جائز حقوق کی پامالی کو مزید برداشت نہ کریں اور آئندہ نسلوں کے محفوظ اور روشن مستقبل کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ ناظم جماعت اسلامی اور جوہر نالا تعمیر کرو مہم کے ڈپٹی کنوینر افضال احمد نے مہم کے سلسلے میں لگائے گئے عوامی مطالباتی کیمپ پر آنے والے علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی یوتھ کے علاقائی صدر بلال وارثی، صدر پبلک ایڈ کمیٹی وصال انصاری، کنوینر پبلک ریلیشنز عبد الرشید کھوکھر اور نالے کے اطراف موجود علاقہ مکین بھی موجود تھے۔ کیمپ پر رجوع کرنے والے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی جوہر چورنگی تا پہلوان گوٹھ جوہر نالا تعمیر کرو مہم میں ہم مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔