دائود یونیورسٹی کے اجلاس میں جامعات کے محققین کی شرکت

249

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے مختلف یونیورسٹیز سے تعلق رکھنے والے محققین اور نئے پی ایچ ڈی فیکلٹی ارکان کے موثر روابط سے متعلق اجلاس منعقد کیا جس میںمہران انجینئرنگ یونیورسٹی ، این ای ڈی یونیورسٹی ، آئی بی اے سکھر، قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ ، سرسید انجینئرنگ یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کراچی ، عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور دائود انجینئرنگ یونیورسٹی کے نوجوان پی ایچ ڈی فیکلٹی ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس منعقد کرنے کا مقصد تھا کہ مذکورہ تمام یونیورسٹیز کے فیکلٹی ارکان کے درمیان روابط کو بڑھایا جائے، ہائر ایجوکشن اور عالمی ریسرچ میں آگے بڑھانے کیلیے ایک پلیٹ فارم کی فراہمی کیلیے غور و فکر کیا جائے۔ سندھ کی مذکورہ یونیورسٹی کے 35 پی ایچ ڈی فیکلٹی ارکان نے اس معاملے پر بحث و مباحثہ کیا اور تخلیق ، ٹیکنالوجی تبادلے اور کمرشلائزیشن کو ترقی دینے کیلیے انڈسٹری ، سوسائٹی ، گورنمنٹ اور انجینئرنگ و ٹیکنالوجی یونیورسٹیز کے در میان خلاکوپرکرنے کیلیے ایکو سسٹم تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔