عمر ایوب اپنی نااہلی کا ملبہ سندھ حکومت پرڈالناچاہتے ہیں،امتیاز شیخ

91

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر مسلسل غلط بیانی کر رہے ہیں، سندھ حکومت نے گیس پائپ لائن بچھانے کی ایک ماہ قبل اجازت دے دی تھی، وفاقی وزیر اپنی نااہلی اور ناکامی کا ملبہ سندھ حکومت پر گرانے کی کوشش کر رہے ہیں ،عوام آپکی حکومت کے کارنامے بخوبی جانتے ہیں، عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ ایس ایس جی سی ایل کے حکام کا بیان ریکارڈ پر موجود ہے کہ وہ 2 ماہ کے عرصے میں گیس پائپ لائن مکمل کر دیں گے۔ وفاقی وزیر کی اپنے ادارے کی کارکردگی سے لاعلمی پر حیرت ہے۔ امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ گیس پائپ لائن کا اجازت نامہ 8 اکتوبر کو دیا گیا تھا جو ایس ایس جی سی ایل حکام کے علم میں ہے۔ جب تک غیرذمے دار افراد بجلی اور گیس کے معاملات دیکھیں گے بحران موجود رہے گا۔