سونے کی قیمت میں اضافہ

432

کراچی: سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 16 ہزار روپے ہوگئی

 دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 300 روپے کا اضافہ ہوا اور اضافے کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 99ہزار 451 روپے  ہو گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت  12 ڈالر اضافے سے 1912 ڈالر فی اونس ہوگئی جس کی وجہ سے پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا