دنیا بھر میں کورونا کیسز 4 کروڑ سے متجاوز،یورپ میں بدترین صورتحال

646

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیس 4 کروڑ سے تجاوز کر گئے جب کی یورپ میں کورونا وائرس کی صورتحال دیگر خطوں سے بدترین ہوگئی۔

امریکا ،بھارت، برازیل اب بھی بدترین ملکوں کی فہرست میں سب سے آگے ہے۔یورپ میں دنیا بھر کے 17 فیصد کیس اور 22 فیصد اموات رپورٹ ہوئے۔

عالمی سطح پرکوروناکیسزکےنصف شمالی،وسطی،جنوبی امریکامیں رپورٹ ہوئے۔صرف 32 دن میں کوروناکیسز کی تعداد3 کروڑسے4 کروڑتک پہنچی۔

امریکا میں ہر10ہزارافرادمیں سے247افرادمیں وائرس کی مثبت تصدیق ہوئی ہے۔ بھارت میں ہر10ہزارافرادمیں سے55،برازیل میں248 افرادمیں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اٹلی،نیدرلینڈز،جرمنی میں کورونا وائرس کے ایک دن میں رکارڈکیس رپورٹ ہورہے ہیں۔پولینڈ میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ پر دارالحکومت وارسا کے نیشنل اسٹیڈیم میں فیلڈ اسپتال قائم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔