گندم کی امدادی قیمت کامزید جائزہ لینےکیلئےکمیٹی تشکیل

639

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی امدادی قیمت کا مزید جائزہ لینےکیلئےکمیٹی بنادی۔

ذرائع کے مطابق مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت کمیٹی گندم کی امدادی قیمت کاجائزہ لےگی،کمیٹی میں وفاقی وزرا فخرامام،عمرایوب،ندیم بابر،اسدعمر،خسرو بختیارشامل ہیں۔

ای سی سی نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈی اے پی کھاد پر سبسڈی بڑھائی جائے گی جب کہ ڈی اے پی کھاد پر سبسڈی کا اعلان جلد کیا جائے گا، صوبے سرکاری گندم کااجرا بڑھائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کی امدادی قیمت میں 345 روپے فی من اضافے کی تجویز ہے، گندم کی امدادی قیمت 1400 سے بڑھا کر1745 روپے فی من کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا نے گندم کی امدادی قیمت 1800 روپے کرنے کی تجویز دی ہے جب کہ پنجاب نے گندم کی امدادی قیمت 1650 روپے فی من کرنے کی تجویز دی۔

بلوچستان گندم کی امدادی قیمت 1745 روپے مقرر کرنے کے حق میں ہے تاہم سندھ نے گندم کی امدادی قیمت سےمتعلق تجویز نہیں دی۔