میرپورخاص،گھریلو پریشانی سے تنگ ضعیف شخص کی خودکشی

223

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) میرپورخاص تعلقہ تھانے کی حدود میں گوٹھ اللہ بچایو راجڑ کے رہائشی60سالہ خیمشی کولہی نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آ کر اپنے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر درخت سے جھول کر زندگی کا خاتمہ کر کیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پرموقع پر پہنچ کر نعش کو درخت سے اتار کر سول اسپتال منتقل کیا اور ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا۔