جماعت اسلامی نے کراچی کا مقدمہ پورے پاکستان میں لڑ ا ‘ ہاشم ابدالی

110

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) صدر جماعت اسلامی یوتھ کراچی ہاشم ابدالی نیکراچی ریفرنڈم کے حوالے سیضلع غربی کا دورہ کیا‘ اورنگی ٹائون شاہ والی اللہ میں باڈی بلڈنگ کلب، اسنکورکلب اور ہوٹلز میں موجود نوجوانوں سے ملاقاتیں کیں۔ ہاشم ابدالی نے اس موقع پر کہا کہ جماعت اسلامی نے کراچی کا مقدمہ پورے پاکستان میں لڑ کر سندھ اور پنجاب کارڈ کے پرخچے اڑا دیے ہیں‘ کراچی میں صرف خدمت کارڈ چلے گا‘ کراچی کو حق دو تحریک نوجوانوں کی تحریک ہے۔ اس موقع پر ناظم علاقہ شاہ والی اللہ مناظر الحسن، ڈپٹی جنرل سیکرٹری یوتھ ضلع غربی بلال نصیر سمیت نوجوانوں کی ایک بڑی تعددا بھی موجود تھی۔