کیپٹن (ر) صفدر نے  مزار قائد پر سیاسی نعرے لگوادیئے

464

کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور دیگر رہنماؤں کی مزار قائد پر حاضری کے موقع پر کیپٹن(ر) صفدر نے نعرے لگوادیے۔

تفصیلات کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ ن  مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے مزار قائد پر ’ووٹ کو عزت دو‘ کے نعرے لگائے، کیپٹن (ر) صفدر  کے نعروں کا جواب وہاں موجود ن لیگ کارکنوں نے بھی دیا۔

دوسری جانب وفاقی وزراء نے نعرے لگوانے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا، وفاقی وزیر علی زیدی نے واقعے کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مزار قائد پر نعرے لگوانا ناقابل قبول ہے،ان کریمنلز نے مزار قائد کے تقدس کا پامال کیا۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نےکہا کہ کیپٹن (ر) صفدر اور مریم نوازکواس حرکت پرمعافی مانگنی چاہیے۔