وفاق ترقی کے نام پر سمندری جزائر پر  قبضے کی سازش کررہا ہے، سندھ ہاری کمیٹی

170

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہاری کمیٹی کی جانب سے سندھ کے جزائر پر وفاق کی جانب سے قبضے کیخلاف حیدر چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر سندھ ہاری کمیٹی کے صدر کامریڈ اطہر جتوئی، کامریڈ ثمر جتوئی نے کہا کہ سندھ کے جزائر سندھ کی ملکیت ہیں، جس پر وفاق کا قبضہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق نے صدارتی آرڈنینس جاری کرکے سندھ دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ وفاق ترقی کے نام پر سندھ اور بلوچستان کے سمندری جزائر پر قبضہ کرنے کی سازش کررہا ہے، جو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر صدارتی آرڈنینس واپس لیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔