سعید آباد پولیس نے ڈکیتی ناکام بنادی ڈاکو 10 لاکھ روپے چھوڑکرفرار

206

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) حب ریورروڈ سعید آباد پر2موٹر سائیکل سوار ملزمان نے مدعی عدنان ولد تاج حمید سے اسلحہ کے زور پر 10 لاکھ روپے چھیننے کی کوشش کی،تاہم شور سن کر موقع پرپولیس ملزمان کا تعاقب کیا جس پر ملزمان رقم چھوڑ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے تمام رقم با حفاظت مدعی عدنان تاج کے حوالے کردی جو حب چوکی بلوچستان کا رہائشی ہے اور ٹرانسپورٹ کا کام کرتا ہے۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹی وی فوٹیج سے مدد لی جارہی ہے۔