مسلسل فراہمی کیلیے بجلی کے نظام میں بہتری ناگزیر ہے،گورنر

126

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ بجلی کے پیداواری اور ترسیلاتی نظام میں بہتری وقت کی ضرورت ہے تاکہ صارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت گورنر ہاؤس میں منعقدہ صوبے میں توانائی کی صورتحال کے بارے میں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو ، وفاقی وزیر بحری امور سید علی زیدی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ ، خرم شیر زمان اور اشرف قریشی بھی موجود تھے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر نے گورنر سندھ کو کراچی میں بجلی کی صورتحال اور کے الیکٹرک پر بریفنگ دی۔اجلاس میں حیسکو اور سیپکو کے معاملات بھی زیر غور آئے۔