این ایل ایف کے تحت آج سائٹ ایریا میں کیمپ لگایاجائے گا

205

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدرخالدخان کی قیادت میںآج صنعتی سائٹ ایریا میں کراچی کو حق دو ریفرنڈم کے سلسلے میں نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی کے تحت کیمپ لگایاجائے گا ۔ جس میں سائٹ ایریا کے صنعتی مزدور ہزاروںکی تعداد میںاپنا ووٹ کاسٹ کریںگے۔ دوسری جانب شہر بھر کے محنت کش بھی کراچی ریفرنڈم میں جوش وخروش سے حصہ لے رہے ہیں۔نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی کے تحت دوسرے روز بھی صنعتی علاقوں میں کراچی ریفرنڈم جاری رہی ، نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی کی ملحقہ یونین جاف مین آزاد لیبریونین اور کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کراچی پورٹ کے آئی سی ٹی لیبریونین ،فارماٹیک ویلفیئریونین ،میرٹ پیکجنگ ،پیکسار ایمپلائزیونین ،لوڈزمتحدورکرز یونین، آدم جی انجینئرنگ ،ڈینم کلاتھنگ گارمنٹس ودیگر 20 اداروں میںحقوق کراچی ریفرنڈم میں ہزاروںمحنت کشوں نے حصہ لیا۔