ایزی پیسہ ایپ کے ذریعے باآسانی گاڑی کا سالانہ ٹوکن ٹیکس اداکیا جا سکے گا

690

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایزی پیسہ کے صارفین ایزی پیسہ ایپ کے ذریعے اب پنجاب، اسلام آباد یا سندھ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس باآسانی ادا کر سکتے ہیں۔ ایزی پیسہ ایپ ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی معروف ایپ ہے جس نے گاڑیوں کے ٹیکس کی ادائیگی کو آسان بنا دیا ہے۔ صارفین بالخصوص اس مشکل وقت کے دوران اپنے گھروں سے نکلنے اور طویل قطاروں میں انتظار کیے بغیر لمحوں میں ضروری ادائیگیاں کر سکتے ہیں۔ گاڑی کے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے حوالے سے صارف کو سب سے پہلے متعلقہ ایکسائز پورٹل یا فراہم کی جانے والی ایپ سے پے منٹ سلپ آئی ڈی (PSID) تشکیل دینا ہوگا ۔