فیاٹ کرسلر کی کینیڈا میں الیکٹرک کار کی تیاری کے لیے سرمایہ کاری

119

مونٹریال(اے پی پی)ملٹی نیشنل آٹو موبائل کمپنی فیاٹ کرسلر (ایف سی اے) نے کینیڈا کی ٹریڈ یونین کے ساتھ الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری اور روزگار کے 2 ہزار نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے تین سالہ سرمایہ کاری معاہدہ کیا ہے۔ یہ اعلان کاریں تیار کرنے والی ٹریڈیونین یونیفور نے کیا۔ گروپ کے صدر جیری ڈیاس نے ایک بیان میں بتایا کہ فیاٹ کرسلر جنوبی اونٹاریو کے ونڈسر پلانٹ میں 1.5 بلین کینیڈین ڈالر تک کی سرمایہ کاری کرے گی جس کی مدد سے 2025 تک برقی کار کا نیا ماڈل تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2024 میں ونڈسر پلانٹ میں 2000 ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ برمپٹن شہر کے مینوفیکچرنگ پلانٹ میں50 ملین کینیڈین ڈالر کی سرمایہ کاری سے کاروں کے اضافی ماڈل تیار کیے جا سکیں گے۔