سی سی پی او لاہور سے جھگڑا‘ ایس پی سی آئی اے کا تبادلہ کردیا گیا

113

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سی سی پی او سے مبینہ جھگڑے کے بعد ایس پی سی آئی اے کو عہدے سے ہٹا کر ان کا تبادلہ کردیا گیا۔ موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کے معاملے میں اعتماد میں نہ لینے پر گزشتہ روز سی سی پی او عمر شیخ اور ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر سی سی پی او نے ایس پی سے مراعات واپس لے لی تھیں۔ ذرائع کے مطابق ایس پی عاصم افتخار سے ان کی سرکاری گاڑی اوراسٹاف واپس لیا گیا تھا تاہم آئی جی پنجاب نے ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی‘ اب ایس پی عاصم افتخار کا تبادلہ کردیا گیا ہے اور انہیں سی آئی اے سے ایس پی ہیڈ کوارٹرز ٹریفک پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔