ٹنڈوآدم ،میونسپل چلڈرن پارک میں پودے لگانے کی تقریب

111

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت ) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی و اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈو آدم اعجاز احمد جتوئی نے گورنمنٹ فاطمہ جناح گرلز ہائی اسکول اور سٹی تھانے کے سامنے واقع مونسپل چلڈرن پارک میں حیدرآباد سے خصوصی طور پر تناور پودے منگوا کر لگوائے۔اس موقع پر او ایس مونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم سعادت نور ، سماجی شخصیت محمد امجد آرائیں، عمران غوری، فوکل پرسن تنویر رانجھانی، الیکڑک انچارج حمید بلوچ،واٹر سپلائی انچارج شوکت چشتی، ٹیکس برانچ کے نیاز چانڈیو اوراینٹی انکروچمنٹ سیل کے صمد بلوچ بھی موجود تھے۔ایڈمنسٹریٹر اعجاز احمد جتوئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہر کی صفائی و ستھرائی اور خوبصورتی کی خاطر تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہر مْمکن کوشش کریں گے کہ ٹنڈوآدم شہر صفائی کے ساتھ روشن بھی ہو اور جہاں پودوں اور درختوں کی ضرورت ہے وہاں درخت لگائیں گے۔