پیپلز پارٹی کی 18اکتوبر جلسے کی تیاریاں، صوبائی وزراء کا دورہ

964

کراچی: 18 اکتوبر کو کراچی میں پیپلز پارٹی کی میزبانی میں اپوزیشن جماعتوں کے پی ڈی ایم اے کا ہونے والا جلسہ اس ملکی تاریخ کا تاریخی جلسہ ہوگا۔

میڈیا کے مطابق صوبائی وزراء سعید غنی اور سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ماضی گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے تحت ہونے والا جلسہ ہو یا ریلیاں اس نے ہمیشہ اپنے ہی ریکارڈ توڑے ہیں اور مخالفین کو باور کرایا ہے کہ ملکی سیاست میں انقلاب بھی یہاں سے ہی آئے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق 18اکتوبر کو کراچی میں پیپلز پارٹی کی میزبانی میں اپوزیشن جماعتوں کے پی ڈی ایم اے کا ہونے والا جلسہ اس ملکی تاریخ کا تاریخی جلسہ ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز مزار قائد سے متصل جناح گراؤنڈ کا دورہ کرنے کے دوران کیا، اس موقع پر نجمی عالم اور دیگر پارٹی کے رہنماء بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

واضح رہے کہ جناح گراؤنڈ میں 18 اکتوبر کو پیپلز پارٹی کی میزبانی میں پی ڈی ایم اے کے تحت جلسہ عام منعقد ہونا ہے، جس کےانتظامات کے لیے  صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ اور سعید غنی نے جلسہ گاہ میں اسٹیج کی تیاری، مرد و خواتین انکلوژر، میڈیا انکلوژر سمیت دیگر کے حوالے سے تفصیلی معائنہ کیا جبکہ اس موقع پر انہوں نے میدان کو ہموار کرنے اور اس اسٹیج کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا۔

صوبائی وزراء کا کہنا تھا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ اس جلسہ کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر نہ ہو اور عوام کو کم سے کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑے جبکہ جلسہ عام کے اجازت نامے کے لئے متعلقہ اداروں کو درخواست دے دی گئی ہیں۔