سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کی تیاریاں

650

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کے تیار قواعد کی منظوری دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت آئی ٹی چند روز میں رولز کے اطلاق کا نوٹی فکیشن جاری کرے گی، رولز نافذ ہونے کے بعد سوشل میڈیا کمپنیاں 9ماہ میں پاکستان میں دفاتر قائم کرنے کی پابند ہونگی۔

رولز میں بتایا گیا ہے کہ اسلام ،دفاع پاکستان، اخلاق باختہ اور فحش مواد پر قابل سزا ہوگی،پبلک آرڈر کے بارے میں غلط معلومات بھی جرم تصور ہوگا،کمپنیاں ملک کے وقار اور سلامتی ودفاع کے خلاف مواد ختم کرنے کی پابند ہونگی،مذہب ،توہین رسالت،حکومت احکامات مخالف مواد پر بھی پابندی ہوگی۔

رولز میں مزید بتایا کہ کسی دوسرے شخص سے متعلق منفی رجحان کا کوئی مواد آپ لوڈ نہیں ہوگا،انتہا پسندی ،دہشت گردی ، نفرت انگیزی مواد  اور تشدد کی لائیواسٹریمنگ پر پابندگی ہوگی،بچوں کو متاثر کرنے والے ہر قسم کے مواد پر پابندی ہوگی،کسی شخصیت کی نقل بنانے والے مواد پر پابندی ہوگی۔

رولز میں شامل ہے کہ یوٹیوب ،فیس بک،ٹک ٹاک ،ٹوئٹر اور گوگل پلس سمیت تمام کمپنیاں رولز کی پانبدی ہونگی،5لاکھ سے زائد صارفین والے سوشل میڈیا کمپنیز کی پی ٹی اے میں رجسٹریشن لازم قرارپائی ہیں۔