‘بابری مسجد کے انہدام کا مقصد مذہب نہیں بلکہ اقتدار تھا’

477

بھارت کے نامور اور ایوارڈ یافتہ فلمساز آنند پٹوردھن نے اپنی 75 منٹ پر مبنی ‘رام کے نام’ ڈاکومینٹری میں انکشاف کیا ہے کہ بابری مسجد مذہب کی بنیاد پر نہیں ہوا تھا بلکہ اقتدار حاصل کرنے کیلئے منہدم کی گئی تھی۔

بھارتی خبررساں ادارے دی وائر اردو کے مطابق آنند پڑوردھن نے بابری مسجد کے انہدام کے حوالے سے 75 منٹ کی ایک کومینٹری بنائی ہے جس میں انہوں نے بی جے پی حکومت کیخلاف انکشافات کیے ہیں۔

‘رام کے نام’ ڈاکومیںٹری میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ بابری مسجد رام مندر کیلئے نہیں ڈھائی گئی بلکہ اس کے انہدام کا مقصد بی جے پی کا اقتدار میں آنا تھا۔

واضح رہے چند دنوں قبل بابری مسجد کی شہادت میں ملوث تمام 30 ملزمان کو بھارتی عدالت نے بری کردیا ہے جن میں وہ ملزمان بھی شامل تھے جو کہ اپنے جرم کا برملا اعتراف کرچکے ہیں۔