سندھ ہائیکورٹ‘ضلع کیماڑی کے قیام کیخلاف درخواست کی سماعت

171

کراچی ( نمائندہ جسارت) سندھ ہائیکورٹ میںضلع کیماڑی کے قیام کے خلاف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی درخواست کی سماعت۔ عدالت نے چیف سیکرٹری، سیکرٹری بلدیات ،سیکرٹری سندھ اسمبلی کو نوٹس جاری کردیا۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کراچی میں نیا ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن پیش کیا، جس پر عدالت نے مذکورہ سیکرٹریز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔ عامر لیاقت نے ضلع کیماڑی کے قیام کو سندھہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ ضلع غربی کی تقسیم اور ضلع کیماڑی کا قیام غیر آئینی ہے ،ضلع غربی کی تقسیم میں قوانین کی خلاف ورزی کی گئی،ضلع کیماڑی کی تقسیم سے پہلے مقامی طور پر مردم شماری نہیں کی گئی،کیماڑی ضلع کی تقسیم کو غیرقانونی قرار دیا جائے ،سندھ حکومت نے ضلع غربی کو تقسیم کرکے کیماڑی ضلع کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔