میں اس وزیراعظم اورحکومت کو مانتی ہی نہیں تو مذاکرات کیسے، مریم نواز

523

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مذاکرات ایسی قومیت میں ہوتا ہے جن میں کوئی قانون و انصاف ہو، میں اسے انسان اور حکومت کو میں ماننے کیلئے تیار نہیں، آپ مذاکرات کی بات کرتے ہیں میں نہ اس وزیراعظم کو اور نہ اس حکومت کو مانتی ہوں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نےکہا کہ اقتدار پر براجمان ہو جانا آسان کام ہے، حق کے راستے پر چلنے کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے، میں نے یہ قیمت ادا کی ہے، مجھے والد کے سامنے گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ گرفتار کریں گے تو میں گرفتار ہو جاؤں گی، سیاہی آپ اپنے چہرے پر ہی ملی جائے، لوگ پوچھیں گے کہ آپ نے مریم نواز کو کیوں گرفتار کیا کیونکہ آپ کو اے پی سی، ن لیگ اور نواز شریف سے بڑا خطرہ ہے، میں کیا 10 لوگ اور گرفتار ہو جائیں۔

مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس کارکنوں کی کمی نہیں،حکومت نے ساری طاقت نواز شریف کو کچلنے پر لگا دی ہے،خاشان عباسی گرفتار ہوگا تو رانا ثناء اللہ آئے گا، رانا ثناء اللہ گرفتار ہوا تو پرویز رشید ہوں گے، اگر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو گرفتار کرتے تھک جائیں گے لیکن مسلم لیگ (ن) کے کارکن ختم نہیں ہوں گے کیونکہ ہم نے عوام، آئین اور ملک کے تحفظ کی قسم کھائی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 72سالہ تاریخ میں دیکھا ہے کہ جب بھی کسی سیاسی پارٹی پر مشکلات آتی ہیں تو لو گ  پیچھے ہٹ جاتے ہیں، لوگوں کو گلاتھا کہ پنجاب اسٹیبلشمنٹ کے آگے جھک جاتا ہے، اب پنجاب نے اپنے سارے داغ دھو دیئے ہیں، مسلم لیگ متحد ہے،(ن) لیگ کا ووٹ بنک کم نہیں ہوا بلکہ بڑھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت کی بنیاد اتنی کمزور ہے کہ ایک جھٹکا لگا تو یہ حکومت سہ نہیں سکے گی، جن کی بنیاد ہی سازشوں پر ہو تو اس حکومت کو گرانا مشکل کام نہیں، یہ اپنی کمزوری کی وجہ سے وقت سے پہلے گر جائے گی۔

نائب صدر مسلم لیگ نے کہا کہ عمران خان اتنا بزدل آدمی ہے جب اس سے چیزیں سنبھالی نہیں جاتیں تو اداروں کو آگے کر دیتا ہے، جب آپ اداروں کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلائیں گے تو ایک وقت آئے گا کہ ادارے بھی بول اٹھیں گے کہ اپنا مقدمہ خود لڑو، ہمیں استعمال نہ کرو۔