گوگل میٹ، مفت کالز کی مدت میں توسیع کردی

629

گوگل نے ویڈیو کانفرنسنگ سروس میٹ میں لامحدود وقت تک مفت کالز کی مدت میں 31 مارچ تک توسیع کردی۔

ٹیکنالوجی سے متعلق بلاگ ویب سائٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث لوگوں کا ملنا جلنا کم ہوگیا ہے اور اس کی جگہ ویڈیو کالنگ کے لیے ذریعے گفتگو کی جارہی ہے، ہم ان لوگوں کی مدد جاری رکھنا چاہتے ہیں جو گوگل میٹ  پر انحصار کرتے ہوئے اپنے پیاروں سے رابطے میں رہتے ہیں۔

گوگل انتظامیہ نے اعلان کیا کہ مفت ورژن میں لامحدود ویڈیو کالز (چوبیس گھنٹے تک) جی میل اکاؤنٹس پر دستیاب رہیں گی۔

انتظامیہ نے مزید بتایا کہ صارفین میٹ کالز ٹی وی کے ذریعے بھی کرسکتے ہیں، اس کے علاوہ انتظامیہ نے بیک گراؤنڈ دھندلا اور ڈیجیٹل وائٹ بورڈ کا ذکر بھی کیا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں گوگل میٹ کی جانب سے 49 افراد کو ایک ویڈیو کانفرنس میں شامل کرنے کا آپشن فراہم کیا گیا تھا، جس کو آٹو اور ٹائلڈ موڈز کے ذریعے ان ایبل کیا جاسکتا ہے۔

یہ فیچر آئندہ چند ہفتوں کے دوران جی سیوٹ اور پرسنل یوزرز کیلیے دستیاب ہوگا، علاوہ ازیں گوگل کی جانب سے ویڈیو میٹنگز کے لیے نوائز کینسلنگ کا فیچر بھی متعارف کرایا گیا، یہ فیچر ابھی جی سیوٹ پر دستیاب ہے مگر جلد اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کو بھی دستیاب ہوگا۔

یاد رہے کہ گوگل نے رواں سال اپریل میں اپنی ویڈیو کانفرنسنگ سروس میٹ کو تمام صارفین کیلیے مفت کردیا تھا جس کا مقصد کورونا وائرس کی وبا کے دوران باہمی رابطوں میں لوگوں کو سہولت فراہم کرنا تھا، اس سے قبل یہ سروس 6 ڈالر ماہانہ پر ہی دستیاب تھی۔