کورونا:حکومت کا دوبارہ اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا امکان

683

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اجلاس میں کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز بڑ ھنے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے وبا کو روکنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاﺅن نافد کرنے کی تجویز پر غور کیا ۔

این سی او سی کا اجلاس وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی صورتِ حال پر بریفنگ دی گئی۔

 سیکریٹری صحت سندھ نے اجلاس میں  بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں ، ملک میں کورونا وائرس کے 747 کیسز میں سے 365  متاثر افراد صرف کراچی کے ہیں، تاہم شہری حکومت صورت حال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔

بریفنگ کے دوران وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے تجویز پیش کی کہ کورونا وائرس کی وبا کو روکنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاﺅن نافد کیا جائے۔

خیال رہے کہ اس وقت ملک میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 3لاکھ بارہ ہزار آٹھ سو چھ ہوگئی ہے، جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد 6ہزار چارسو84ہے۔