اپنے شوہر کے ساتھ خوش ہوں، حکام بالا ہمیں تحفظ فراہم کریں، بیوی کا مطالبہ

280

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) مکلی کے قریب گائوں محمد عثمان جاکھرو کا رہائشی جوڑا روشن علی ولد دھنی بخش جاکھرو اور ثمینہ ولد عبدالواحد مکلی میں تحفظ کے لیے صحافیوں کے پاس پہنچ گیا، مرضی سے شادی کی ہے، رشتے دار جان کے دشمن بن گئے ہیں، پریمی جوڑے کا مؤقف۔ اس حوالے سے ثمینہ نے کہا کہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا، میں نے اپنی مرضی سے ایک ہفتے قبل 24 ستمبر 2020ء کو روشن علی سے نکاح کیا اور شادی کراچی میں کی، جس کی وجہ سے میرے رشتے دار خوش نہیں اور ہمیں جان سے مارنا چاہتے ہیں۔ ثمینہ نے کہا کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ خوش ہوں، حکام بالا ہمیں تحفظ فراہم کریں۔