تاجر پاکستانی چمڑے کو دنیا میں متعارف کرائیں،ایڈمنسٹریٹر

179

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں چمڑے کی صنعت ملکی زرمبادلہ کو بڑھانے کی زبردست استعداد رکھتی ہے، صنعت کار اور تاجر برادری پاکستانی چمڑے کے برانڈ کو دنیا بھر میں متعارف کرائیں اور اپنی مصنوعات کی سوشلائزیشن پر توجہ دیں تاکہ پاکستانی لیدر مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہواور یہ صنعت تیزی سے ترقی کرے، کورنگی میں لیدر انڈسٹری کے مسائل حل کیے جائیں گے اور علاقے میں سڑکوں کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کے لیے آئے ہوئے پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن (سدرن زون)کے 8 رکنی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس کی سربراہی پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسلام کر رہے تھے۔