ادویہ کی قیمتوں میں اضافے پرپی پی کا اظہار مذمت

178

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے نائب صدر و معاون خصوصی وزیراعلیٰ سندھ راشد حسین ربانی، ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند اور قائم مقام جنرل سیکرٹری لالا عبدالرحیم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی نالائق حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر کے غریب سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ حکومت کی ناقص حکمت عملی اور پالیسیوں کے سبب ادویات کی قیمتوں میں 262 فیصد اضافہ ہوچکا ہے‘ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کے اقتدار پر قابض ہونے کے بعد ملک دن پر دن تباہی اور عوام خود کشیوں کی جانب گامزن ہیں ۔