ایم کیوایم لندن کے کارکن اور سنگین جرائم میں ملوث 28 ملزم گرفتار

193

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایم کیوایم لندن کے کارکن اور سنگین جرائم میںملوث 28ملزم گرفتارکرلیے گئے۔تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی پولیس نے دوران گشت سپر ہائی وے کاٹھور سے پولیس کو مطلوب ایم کیو ایم (لندن) لیاری سیکٹر کے کارکن ملزم عبدالحفیظ کھوسہ کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزم پولیس پر حملوں سمیت سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث تھا۔گرفتار ملزم سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ملزم عبدالحفیظ کھوسہ عادی مجرم ہے اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ملزم کے خلاف متعدد تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ادھرمیمن گوٹھ پولیس نے مطلوب منشیات فروش دولت چانڈیو اور غلام محمد کوگرفتار کرلیا ۔گرفتار مرکزی ملزم دولت چانڈیو کا نام پولیس کو انتہائی مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست میں شامل تھا۔ملزم دولت چانڈیو شہر میں گاڑیوں کی چوری کے 25 سے زائد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ادھر سکھن پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپا مار کر ممنوعہ انجکشن کی سپلائی میں ملوث ملزم سیف علی کو گرفتار کرلیا ۔ملزم کے قبضے سے 96 ممنوع انجیکشنز برآمد ہوئے ۔پولیس نے ڈھائی لاکھ سے زائد مالیت کے بوسٹن اور سوموٹیک نامی ممنوع ادویات تحویل میں لے لی۔ضبط کی گئی ادویات انتہائی مضر صحت ہیں۔ ملزم سیف علی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایک دوسری کارروائی میں سکھن پولیس نے گٹکا بنانے میں ملوث 2ملزمان نیاز علی اور شاہ زیب کو گرفتار کر لیا ۔گرفتار ملزمان سے بڑی مقدار میں گٹکا بنانے کا خام مال اور دیگر اشیا برآمد ہوئیں جبکہ گلشن حدید میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ۔اسٹیل ٹاؤن پولیس نے ملزم کیخلاف درج مقدمات کا ریکارڈ حاصل کر لیا۔زخمی حالت میں گرفتار ملزم محمد رمضان عادی مجرم ہے۔گرفتار ملزم کیخلاف پر 40 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔ علاوہ ازیں قائدآبادسواتی محلہ میں خفیہ اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ کے 3کارندوں کو گرفتارکرلیا۔عزیز آباد انویسٹی گیشن پولیس سینٹرل نے مختلف علاقوں میں چھاپا مار کارروائیوںکے دوران پولیس پر حملوں سمیت ڈکیتی اور اقدام قتل کی سنگین جرائم میں ملوثا18 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزمان کیخلاف تھانہ عزیزآباد، سپر مارکیٹ، گلبرگ، نیو کراچی اور لیاقت آباد سمیت دیگر تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔