موٹرسائیکل لفٹر گروہ کا سرغنہ گرفتار،اسلحہ ودیگر اشیا برآمد

304

کراچی ( اسٹا ف رپورٹر ) اے وی ایل سی نے موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ ، منشیات اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی ، تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی نے کارروائی کر کے نا ظم آباد، گلبہار، شیر شاہ، گلبائی، ویسٹ وہارف اور کیماڑی کے علاقوں میں صبح سویرے دفتر جاتے ہوئے لو گوں کو نئی موٹر سائیکلوں سے محروم کردینے والے گروہ کے سرغنہ عاصم آرائیں ولد رزاق آرائیں کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے چھینی ہوئی مو ٹر سا ئیکل، ایک پستول اور 5کلو گرام چرس بر آمد کر لی۔ملزم چھینا جھپٹی کے دوران ذرا سی مزا حمت پر گولی ما ر دینے کے لیے مشہور ہے ۔ملزم خضدار کا رہائشی ہے اور صرف وارداتیں کرنے کے لیے کراچی آتا ہے اور فورا ًہی وا پس چلا جا تا ہے۔ملزم درجنوں وارداتوں میں پو لیس کومطلوب تھا۔