حکومت کا نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کا فیصلہ

432

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم آفس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی ایم ڈلیوری یونٹ کو نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کا اہم ٹاسک سونپ دیا ہے۔

پورے ملک کے لیے ایک ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ہوگا۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو مخصوص نمبر میسر ہوگا۔

وزیراعظم نے نیشنل ہیلپ لائن نمبر کے قیام کو 2 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت دے دی۔

تمام ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرز کو نئے نظام سے منسلک کیا جائے گا۔ نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ٹول فری ہوگا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق ہیلپ لائن نمبر سے ایمرجنسی میں شہری کی فوری مدد ممکن ہوگی۔ نئے سسٹم میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔