حکومت نے 2 اکتوبر کو چھٹی کا اعلان کردیا

649

کراچی: حکومت سندھ نے 2 اکتوبر کوصوبے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

حکومت سندھ نےصوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس  کے موقع پر 2 اکتوبر کو  چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی وزارت داخلہ نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ،جس کے مطابق 2 اکتوبر بروز جمعے کو صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔

خیال ر ہے کہ سندھ کے عظیم صوفی شاعر کا عرس 14 صفر سے 16صفر تک بھٹ شاہ میں ہوتا ہے۔