جیولرزایسوسی ایشن: سونے کی قیمت میں پھر کمی واقع

582

پاکستان میں 24قیراط سونے کی قیمت میں پھر 300روپے کمی واقع ہوئی ہے  جس کے بعد فی تولہ سونا1لاکھ 11 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 300 روپےکمی واقع ہوئی ہے  جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1لاکھ11 ہزار 800 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سوناکمی کے بعد 95ہزار850 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قدر میں1ڈالرکی کمی واقع ہوئی ہے اور اس کی قیمت 1886 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 1200 اور 1029 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔