میرپور خاص، طلبہ و طالبات میں 4000 ماسک اور 1944 صابن تقسیم

167

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت) آرٹس فاؤنڈیشن نے میرپور خاص کے طلبہ و طالبات میں 4000 ماسک اور 1944 صابن تقسیم کیے۔ آرٹس فاؤنڈیشن نے انڈس کنسورشیم اور آکسفیم پاکستان کے تعاون سے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے دی ہوپ اسکول میرواہ گورچانی، ایس ایم ایچ ایس میں ماسک اور صابن تقسیم کیے۔ آرٹس فائونڈیشن کی ٹیم نے طلبہ و طالبات کو کورونا وائرس سے آگاہ کیا اور گورنمنٹ کی ایس او پیز کے بارے میں وضاحت کی گئی۔ تمام طلبہ کو 20 سیکنڈ تک اچھی طرح ہاتھ دھونا سکھایا گیا۔ معزز مہمانوں نے ماسک اور صابن کی تقسیم کی تقریب میں بھی شرکت کی جس میں جیون منشاء، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن میرپور خاص، عبدالرزاق خاصخیلی، ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز میرپور خاص ریجن، سماجی کارکن عزیز اللہ نوندانی، آرٹس فاؤنڈیشن کے منیجر سہیل راٹھور، محرم اور اسکول کے ہیڈ ماسٹر غلام محمد نوندانی شامل تھے۔ اس سلسلے میں کچھ دن قبل آرٹس فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شہزاد ملک، سول سوسائٹی سے محمد بخش کپری، ہیلپنگ ہینڈز سے مسعود عباس اور چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی سندھ کے ممبر اور سینئر وکیل شوکت راہموں کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر میرپور خاص زاہد میمن سے ملاقات کی اور کورونا سے بچنے کے سامان کی تقسیم کے بارے میں آگاہ کیا۔ کوڈ19 کے میرپور خاص کے فوکل پرسن ڈاکٹر دلبر مری سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں آرٹس فائونڈیشن کے شہزادہ ملک نے بتایا کہ میڈیکل اسٹاف کے لیے آرٹس فائونڈیشن پی پی ای کٹس فراہم کررہا ہے جو کہ ضلع کے کوڈ19 فوکل پرسن کو دیے جائیں گے۔اس سے قبل پہلے مرحلے میں آرٹس فاؤنڈیشن نے لیڈی ہیلتھ ورکرز اور مارکیٹ میں چھوٹی دکانیں چلانے والی خواتین میں 349 صابن تقسیم کیے ہیں۔