پیپسی کو اور ڈبلیو ڈلیو ایف کے درمیان اشتراک

288

کراچی(اسٹاف رپورٹر )پیپسی کو نے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے اشتراک کے ساتھ” کمیونٹی واٹر اسٹیورڈ شپ :ریپلنش گرائونڈ واٹر ریسورسز ان لاہور ” کے نام سے اپنے پراجیکٹ کاآغاز کردیا ہے۔ اس منصوبے میں ریچارج ویلز ، رین واٹر ہارویسٹنگ سسٹم اور فلوٹنگ ٹریٹمنٹ ویٹ لینڈ زشامل ہیں۔ یہ سہولیات سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں پیپسی کو اسنیک پلانٹ واٹر شید میں نصب کی گئی ہے جس میں شہری رہائشی اسکیم اور دیہی علاقوں پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔ یہ منصوبہ حکومت کے اہم متعلقہ ادارے ـواٹر اینڈ سینیٹشن ایجنسی (واسا) اور پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز (پی سی آر ڈبلیو آر) کی جانب سے بھی حمایت یافتہ ہے۔