مدارس کونت نئے فارم بھیجناسمجھ سے بالاہے، جمعیت علمائے اسلام

132

کراچی( اسٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام کے رہنما قاری محمد عثمان نے کہا کہ نامعلوم ادارے کی جانب سے ائمہ مساجد و اہل مدارس کو فارم بھیجے جارہے ہیں۔ ائمہ مساجد بغیر مشاورت کے کسی نامعلوم فارم پر دستخط نہ کریں۔انہوںنے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، مدارس و مساجد کو تنگ کرنے کے بجائے عوام کو ریلیف دیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ اگر یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے میں مکمل آزاد ہوں گے۔