شہریت بل: آسام کے رہائشیوں کی مشکلات پر مبنی فلم تیار

454

نئی دہلی: بھارتی شہریت قانون کو لے کر آسام کے باشندوں کی مشکلات پر مبنی بالی وڈ فلم نوائیز آف سائلینس (Noise Of Silence) ریلیز ہونے کے قریب ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں اب بھی ہزاروں افراد بھارتی شہریت ترمیمی قانون کے تناظر میں بھارتی شہری نہیں ہیں۔ فلم کے ہدایتکار سیف بیدی نے اس فلم کو اپنے ساتھی جو کہ آسام کے رہنے والے ہیں کی پریشانی و مشکلات کو دیکھتے ہوئے بنائی ہے۔

آسام کے باشندوں کی شہریت اور اس سے متعلقہ مشکلات پر مبنی یہ فلم کورونا وبا کے باعث لاک داؤن میں آن لائن پلیٹ فارمز پر ریلیز ہوگی تاہم تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔