داؤدیونیورسٹی کا پری ایڈمیشن ٹیسٹ 3اور4اکتوبرکوہوگا

202

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سال برائے 2020-21ء کے لیے پری ایڈمیشن ٹیسٹ ہفتہ 3 اور 4 اکتوبر کو ہوگا۔ داخلہ ٹیسٹ صرف کراچی میں ہوگا جس کا انعقاد این ای ڈی یونیورسٹی میں کیا جائے گا۔ داخلہ ٹیسٹ منفی مارکنگ کے تحت ہوں گے اور 4غلط جوابات کی صورت میں ایک نمبر منہا کرلیا جائے گا۔ امیدواروں کو ٹیسٹ کے مقام پر صبح 8 بجے، 10 بجے اوردوپہرایکبجے بلایا گیا ہے۔