جے ایس ایم کی ریلی میں پاکستان و پاک فوج کیخلاف نعرے بازی‘ مقدمہ درج

220

کراچی (نمائندہ جسارت)گزشتہ روز ملک دشمن سندھی قوم پرست جماعت کی ریلی میں پاکستان اور پاک فوج کے خلاف نعرے بازی پر آرٹلری میدان تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میںانسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ سب انسپکٹر نیر دین کی مدعیت میںدرج مقدمہ ملک دشمن سندھی قوم پرست جماعت جے ایس ایم کے چیئرمین ریاض چانڈیو جنرل سیکرٹری عابد حسین نے ریلی کے دوران پاکستان اور پاک فوج کی دشمنی پر مشتمل نعرے لگوائے۔ اس موقع پر آزاد سندھو دیش کے حق میں بھی نعرے بازی کی گئی، ملک دشمن نعرے بازیکرنے پر ریاض چانڈیو، عابد حسین، نایاب سرکس، نواز شاہ کربلائی سمیت11 ملز مان کے خلاف ملک انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔