امریکی سفارتخانے کا اسٹوڈنٹ ویزا سروس بحالی کا اعلان

305

اسلام آباد(آن ائن ) امریکی سفارتخانے نے اسلام آباد اور کراچی میں اسٹوڈنٹ ویزا سروس یکم اکتوبر سے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق یکم اکتوبر جمعرات سے اسلام آباد اور امریکن قونصلیٹ کراچی میں اسٹوڈنٹ ویزا کی خدمات بحال کر رہے ہیں، اسٹوڈنٹ ویزا کا اجرا امریکا میں متعین امریکی سفارتی مشن کی اولین
ترجیح ہے لہٰذا امریکا میں حصول تعلیم کے خواہشمند مزید طالبعلموں کا خیر مقدم کریں گے۔ترجمان کے مطابق حالات سازگار ہوتے ہی دیگر نوعیت کی ویزا درخواستوں پربھی کام کا آغاز ہوجائے گا۔