حیدر آباد میں گیس سلنڈر پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی

204

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کی ہدایت پر سخت ایکشن ۔ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکرٹری وحید علی پہنور ان ایکشن، پبلک ٹرانسپورٹ میں استعمال ہونے والے سلنڈر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں جن میں مسافر بس‘ وین شامل ہیںان پر بھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے گاڑیوں کو بائونڈکرکے تھانے منتقل کردیا۔ کارروائی کے دوران قائم مقام ایس پی ٹریفک پولیس شمش العارفین، ڈی ایس پی ٹریفک راحت زیدی اور ایس او ٹریفک بلدیہ سعید اختر موجود تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے وحید علی پنہور نے کہاکہ پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں گیس سلنڈرز کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پبلک ٹرانسپورٹ مالکان فوری اپنی گاڑیوں سے موت کی گھنٹی گیس سلینڈرز کا خاتمہ کریں۔واضح رہے کہ اس قبل بھی اس طرح کی کارروائی کی گئی ہیں جو وقتی طور پر ہوتی ہیں۔ اس کے بعد پولیس کی چاندی ہوتی ہے، گاڑیوں کو ہائی وے کے بجائے اگران کے اسٹاپ سے ہی چیک کرکے روانہ کیاجائے تو ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔