شہرکا انفرااسٹرکچر بہتر بنانے کیلیے کوشاںہیں،ایڈمنسٹریٹرکراچی

165

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے کہا ہے کہ صاف ستھرا اور سر سبز کراچی ہماری منزل ہے جسے پانے کے لیے ہم سب کو اپنے حصے کا کردار احسن طریقے سے نبھانا ہے ، دنیا کے بڑے شہروں میں اربن فاریسٹ کا تجربہ نہایت کامیاب ثابت ہوا ہے جس نے فضائی آلودگی میں کمی کے ساتھ ساتھ ماحول کو خوشگوار بنانے میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے، کراچی میں انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اس حوالے سے جو بھی ادارہ کام کرے گا اسے خوش آمدید کہیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے نیشنل انکیوبیشن سینٹرمیں این جی او شہری اور دیگر اداروں کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام ’’کراچی گرین ہیکاتھون‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔