مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کیمائی ہتھیار استعمال کرنے لگی

615

سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کشمیریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے،مسلح جھڑپوں کے دوران کیمیکل استعمال کرکے نعشوں کو مسخ کیا جا رہا ہے۔

سازش کے تحت کیمیکلز سے مکانوں کو تباہ کیا جا رہا ہے تاکہ امدادی کارکنوں کو بھی شہید کیا جا سکے،سرکاری زبانوں میں ہندی کی شمولیت کےلئے صدارتی دستخط کے بعد اردو مخالف بل نے قانونی حیثیت اختیار کر لی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فوج کشمیریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے۔ بھارتی فوج مسلح جھڑپوں کے دوران کیمیکل استعمال کرکے نعشوں کو مسخ کرتی ہے،اس کامقصد حریت پسندوں کی نعشوں کو ناقابل شناخت بنانا ہوتا ہے۔

ضلع اننت ناگ کے علاقے پہلگام میں جمعے کے روز ایک آپریشن میں شہید ہونے والے ایک مجاہد کی انگلی اور پاؤں الگ الگ ہو گئے جسکی عوام نے نماز جنازہ ادا کی۔ اننت ناگ میں آپریشن کے دوران چار مکانات کو نقصان پہنچا جس میں عینی شاہدین کے مطابق ایک مکان کو کیمیائی مواد سے اڑادیا،اس سے قبل بڈگام اور سرینگر میں بھی ایسے ہی بارودی مواد استعمال کیا گیاتھا۔

بھارتی فوجی ایک سازش کے تحت کیمیکلز سے مکانوں کو آگ لگا کر تباہ کرنے کے بعد مکان کے ملبے میں دھماکہ خیز مواد نصب کر دیتے ہیں تاکہ امدادی کارروائیاںکرنے والے لوگوں کو شہید کیاجاسکے ۔